حکومت کے پاس عوامی ریلیف کا کوئی ایجنڈا نہیں:ناصر چیمہ

 حکومت کے پاس عوامی ریلیف کا کوئی ایجنڈا نہیں:ناصر چیمہ

راہوالی (نامہ نگار)ووٹ چور حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بجلی گیس اورپٹرولیم کی بڑھائی گئی ۔

قیمتوں نے محنت کش عوام کیے لیے مشکلات پیدا کرکے اپنے نااہلی کا ثبوت دیدیا، ان خیالات کاا ظہار پی پی 59اور پی پی 70 تحریک انصاف کے ایم پی ایز محمد ناصر چیمہ اور چودھری تشکل عباس وڑائچ نے آصف فلور ملز میں کارکنان سے ملاقات میں کیا ،دونوں ایم پی ایز نے کارکنان سے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنانے والوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں جس کی وجہ سے آئے روز بجلی گیس اور پٹرولیم کی بڑھائی گئی قیمتوں سے ثابت ہورہا ہے کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے کیوں کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بند ہونے والی فیکٹریوں اور کارخانوں سے بڑھتی ہوئی بیروزگاری اورناقابل برداشت مہنگائی اور بھاری بلوں نے غریب عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں