جی ٹی روڈ کے اطراف پھل فروشوں نے ریڑھیاں سجالیں،ٹریفک جام معمول

جی ٹی روڈ کے اطراف پھل فروشوں نے ریڑھیاں سجالیں،ٹریفک جام معمول

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) شہر کی حدود کے اندر جی ٹی روڈ اور پسرور روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف میں پھل فروشوں نے موٹر سائیکل اورریڑھیاں سجا لیں ۔

،جس کی وجہ سے ٹریفک کاجام رہنا معمول بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر چند داقلعہ بائپاس سے عزیز کراس چوک تک اسی طرح شیرانوالہ پھاٹک سے لے کر چھیچروالی پل تک جگہ جگہ پھل فروشوں نے ریڑھیاں سڑک کے اطراف میں سجا رکھی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے ۔جب لوگ ان ریڑھیوں سے پھل خریدنے کے لیے رکتے ہیں تو سڑک پر ہی گاڑی کھڑی کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔شیرانوالہ پھاٹک کے بالکل نزدیک سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ ہے اس کے باہر بھی ریڑھیاں لگی ہوتی ہیں ۔ ریڑھی فروشوں نے لاؤڈ سپیکر لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔ پھل اور سبزی جس ٹوکری سے نکالی جاتی ہے اس کا کوڑا بھی سڑک پر ہی پھینک دیتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح سے رات تک ریڑھیوں کی وجہ سے انہیں بہت پریشانی کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں