ٹائربرسٹ ،پولیس وین کھمبے سے جا ٹکرائی ،اہلکار زخمی

ٹائربرسٹ ،پولیس وین کھمبے سے جا ٹکرائی ،اہلکار زخمی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر+نمائندہ دنیا ) ٹائر برسٹ ہونے سے پولیس وین بجلی کے پول سے جا ٹکرائی، ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ سمیت 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

تھانہ باغبانپورہ پولیس کے ایس ایچ او افضل گجر ملازمین کے ہمراہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے جا رہے تھے کہ سنیاریانوالہ کے قریب پولیس وین کا ٹائر برسٹ ہو گیا جس سے وین سڑک کنارے لگے بجلی کے پول سے جا ٹکرائی جس سے ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ افضل گجر کے بازو کی ہڈی سب انسپکٹر نوید حسین کے ہاتھ کی انگلیاں جبکہ ایک جوان کے کولہے کی ہڈی اور دیگر کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی آفیسر عثمان گادھی اور ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں