راہوالی :پولیس کو مطلوب ملزم نے مدعی کا بیٹا اغوا کر لیا

راہوالی :پولیس کو مطلوب ملزم نے مدعی کا بیٹا اغوا کر لیا

راہوالی (نمائندہ دنیا )سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر مدعی مقدمہ کے بیٹے کا اغوا کرلیا،تشدد کرنے کیساتھ ویڈیو بنا کر گلیوں میں گھماتے رہے ، ڈیڑھ گھنٹہ بعد موٹر سائیکل پر گھر کے آ گے چھوڑ کر دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔

 کشمیر کالونی کے رہائشی مبشر حفیظ نے تھانہ کینٹ میں ملزم ابتہاج عرف ببلو کے خلاف بجرم 506Bکا مقدمہ درج کروارکھا ہے ، ببلو پولیس کو باقی درج مقدمات میں مطلوب ہے جسکی رنجش میں ببلو چھوٹے بھائی ذوالقرنین اور تین نا معلوم کے ہمراہ مدعی کے بیٹے فرحان مبشر کو مین بازار کشمیر کالونی سے رات 11 بجے اغواکرکے لے گئے ، تشدد کرتے ہوئے بلال ٹاؤن اور کشمیر کالونی کے بازاروں میں گھماتے رہے اور ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں