ڈسکہ :سیوریج سسٹم برباد ،گلی ،محلوں میں پانی جمع

ڈسکہ :سیوریج سسٹم برباد ،گلی ،محلوں میں پانی جمع

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر مسلم لیگ (ن)کا گڑھ ہونے کے باوجود سیوریج کے مسائل سے دوچار ہے ، ہر دفعہ ووٹ لیکرمسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ سے کامیاب ہونیوالے نمائندے بھی سیوریج کا مسئلہ حل نہ کراسکے ۔۔۔

شہریوں کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے نمائندے عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ گئے ۔ ڈسکہ کے شہری مسلم لیگ (ن)کے قائدین میاں محمدنوازشریف اور میاں شہبازشریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کراتے ہیں مسلم لیگ (ن ) کے مد مقابل کھڑے ہونیوالے امیدوار چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں اس کو شکست سے دوچار ہوناپڑتا ہے ۔ مسلم لیگ (ن)کا گڑھ ہونے کے باوجود ڈسکہ شہر سیوریج کے مسائل سے دوچار ہے ،شہریوں کے ووٹ سے منتخب ہونیوالے نمائندے بھی ہر دفعہ الیکشن میں ووٹ لیکر چلے جاتے ہیں مگر شہر کے سیوریج کے مسئلہ کو حل نہیں کرایاجاتا ،سیوریج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ڈسکہ شہر کی گلیاں ’محلے ،بازار اورسڑکیں ہر وقت پانی میں ڈوبی رہتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام نوٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں