ڈی آ ئی جی رانا رضا اللہ کا ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائوالدین کا دورہ
منڈی بہائوالدین(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن، رانا رضا اللہ خان نے سالانہ انسپکشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائوالدین کا تفصیلی دورہ کیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جہانگیر ڈوگر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل رانا شمشاد حسین اور معصب بلال نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد حسین کی قیادت میں چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی نے اندرون جیل تمام بیرکوں، کچن اسیران، ہسپتال، سزائے موت ،نو عمر وارڈ اور دیگر تمام احاطہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسیران سے ملاقات کے دوران مسائل دریافت کئے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔