ڈسکہ:سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کم پریشر سے شہری پریشان

ڈسکہ:سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کم پریشر سے شہری پریشان

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ و گردو نواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے شہری پریشان ،خواتین کو ناشتہ اور کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا،شہری مہنگے داموں لکڑیاں اور۔۔۔

 ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ،ڈسکہ کے مختلف علاقہ جات ڈسکہ کلاں ،عوامی روڈ ،مین بازار،محلہ شاہ شریف ،سوہاوا،محلہ رحمان پورہ ،محلہ غنی پورہ ،محلہ رحمت پورہ ،محلہ حق پورہ ،محلہ طارق آباد ،چھانگا ،گلوٹیاں ،اوٹھیاں ودیگر علاقہ جات میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں خواتین کو ناشتہ اور کھانا بنانے کے لئے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں گھنٹوں گیس کا انتظار کرنا پڑتا ہے ، گیس نہ آنے کی وجہ سے شہری مہنگے داموں لکڑیاں اور ایل پی جی خرید کراستعمال کرنے پر مجبور ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ بلوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود صارفین گیس کی سہولت سے مکمل فیض یاب نہیں ہور ہے ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گرمی کے موسم گیس کی کھپت میں کمی ہو تی ہے اس کے باوجود گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اوربلوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے شہریوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تا کہ خواتین کو تینوں اوقات میں کھانا بنانے میں آسانی ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں