سیالکوٹ:لڑکی سے بیہودہ حرکت موٹر سائیکل سواروں پر مقدمہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)لڑکی سے بیہودہ حرکت کرنے والے 2موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ امام صاحب روڈ پر منصور احمد بیوی اور بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ موٹر سائیکل پنکچر ہونے پر بیوی اور بیٹی کو مقامی ہوٹل کے ساتھ کھڑا کرکے پنکچر لگوانے لگا تو دو نامعلوم افرادموٹر سائیکل پر آئے اور اسکی بیٹی سے بیہودہ حرکت کرکے فرار ہو گئے ۔