چھانگا تا ڈسکہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سڑک پر گڑھے
ڈسکہ(نامہ نگار )مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت لاپروائی ، چھانگا تا ڈسکہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک پر۔۔۔
گہرے گڑھوں میں کھڑا بارشی پانی شہریوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں عرصہ دراز سے کھڑے گندے پانی کی وجہ سے مکھیوں ،مچھروں کی بہتات ،علاقہ مکین پریشان ،اعلی حکام سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ چھانگا تا ڈسکہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک کے درمیان گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں ان گڑھوں کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،موسم برسات کے ساتھ ہی سڑک پر پڑے ان گہرے گڑھوں میں سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا رہتا ہے پانی کھڑا رہنے سے مکھیوں اور مچھروں کی پیدوار میں اضافہ ہو رہا ہے ان مکھی مچھر وں کی بہتات سے علاقہ مکین موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں گرمی کے موسم میں مچھروں کو مکینوں کی راتوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو کئی تحریری و زبانی طور پر شکایات کر چکے ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ،مکینوں نے میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ چھانگا تا ڈسکہ روڈ کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے ۔