9 مئی ہنگامہ آرائی ،سابق ایم پی اے شبیر مہر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

9 مئی ہنگامہ آرائی ،سابق ایم پی اے  شبیر مہر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )پی ٹی آئی رہنما سابق ایم پی اے شبیر مہر کی گرفتاری کا معاملہ،سیشن جج نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں سابق ایم پی اے شبیر مہر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔

جے آئی ٹی کے انسپکٹر نے شبیر مہر کو سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزم سے موبائل فون اور ڈنڈے کی برآمدگی اور سوشل میڈیا اکائونٹس کی تفصیل معلوم کرنے کے لئے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی ۔ عدالت کے استفسار پر آگاہ کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں