گجرات:جیل سپرنٹنڈٹ اور ملازمین کی رہائشگاہ پر تعمیراتی کام جاری

گجرات:جیل سپرنٹنڈٹ اور ملازمین  کی رہائشگاہ پر تعمیراتی کام جاری

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ جیل میں سپر نٹنڈنٹ جیل، اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ جیل کی رہائش گاہ اور ملازمین کیلئے ملٹی سٹوری اپارٹمنٹس کے منصوبے کا دورہ کیا۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جیل افسر وں و ملازمین کو رہائش کی فراہمی کیلئے منصوبہ پر کام جاری ہے ، منصوبے پر 360 ملین روپے لاگت آئیگی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبہ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے ، میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کرائی جائے منصوبے میں بلاجواز تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں