ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال میں ادویات فراہمی یقینی بنانے کا حکم

ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال میں ادویات فراہمی یقینی بنانے کا حکم

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ پرزن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، جیل کے متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کیلئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، قیدیوں کو جیل میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جیل ہسپتال میں اددویات، لیب ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جیل لیب اور ہسپتال میں ٹیسٹ کٹس اورادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جیل میں ویمن میڈیکل آفیسر اور میڈیکل افسر وں کا ڈیوٹی روسٹر باقاعدگی سے جاری کیا جائے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے میڈیکل سپشلسٹ جیل کا دورہ کریں، قیدیوں کی سکریننگ کیلئے جیل میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں، ایمرجنسی کی صورت میں بیمار قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس ہروقت جیل میں موجود رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں