گوجرانوالہ ڈویژن میں مقررہ ہدف کے 70 فیصد رقبہ پر دھان کی کاشت مکمل
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل رائس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس ہوا ،ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد نے چاول کی فصل کے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں اس وقت تقریباً 70 فیصدرقبہ پر چاول کی کاشت مکمل کی جا چکی ہے جبکہ ڈویژن میں سال 2024-25کے لیے چاول کی فصل کا ٹارگٹ 9لاکھ 7680 ایکڑ ہے ۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈویژن ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے بتایا کہ گجرات ڈویژن میں چاول کی کاشت 71 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ ٹارگٹ 5لاکھ 9848ایکڑ ہے ۔