ریاست ،ادارے عقیدہ ختم نبوت کے محافظ ہیں:علما کونسل

ریاست ،ادارے عقیدہ ختم نبوت کے محافظ ہیں:علما کونسل

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مرکزی علما کونسل ضلع گوجرانوالہ کے صدر قاری عبد الغفار اعوان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کی دفعات سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ریاست پاکستان اور ملک کے تمام ادارے آئین پاکستان کے مطابق عقیدہ ختم نبوت اور اس سے متعلق دفعات کے محافظ ہیں۔بعض قوتیں چاہتی ہیں کہ حکومت پاکستان ،فوج ،ریاستی اداروں اور مذہبی طبقات کے درمیان تناؤ پیدا ہو۔یہ قوتیں ان مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔پاکستان سے متعلق امریکی رپورٹ جھوٹ کا پلندہے اور من گھرٹ ہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ ہیں ۔انہیں نہ صرف اائین پاکستان کے تحت حقوق حاصل ہیں بلکہ اسلام بھی ان کے حقوق کا محافظ ہے ۔قادیانیت سے متعلق قوانین آئین پاکستان کی روشنی میں مرتب کیئے گئے ہیں طے شدہ قوانین کی آئین پاکستان اور قانون کے خلاف تشریح کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں