گجرات:اسسٹنٹ کمشنر کاجلالپور جٹاں میں سوشیو اکنامک رجسٹریشن سینٹر کا دورہ

گجرات:اسسٹنٹ کمشنر  کاجلالپور جٹاں میں سوشیو  اکنامک رجسٹریشن سینٹر کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے جلالپور جٹاں میں قائم سوشیو اکنامک رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کیا، اور جاری رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ سوشیو اکنامک رجسٹریشن کا مقصد مستحق افراد کا مستند ڈیٹا جمع کرنا ہے ، ہر یونین کونسل کی سطح پر رجسٹریشن قائم کئے گئے ہیں، مستقبل میں حکومت پنجاب کی طرف سے تمام تر سکیم، مالی معاونت اور سبسڈی سوشیو اکنامک ڈیٹا کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ سکول میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، گھاس کی کٹائی کی جائے اور سکولز میں سپرے کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں