کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے :ناصر چیمہ

کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے :ناصر چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے محمد ناصر چیمہ سے انکے مرکزی دفتر میں پیپلزپارٹی کے رہنما تحصیل صدر گوجرانوالہ ذوالفقار چیمہ کی ملاقات، سیا سی امور پر تبادلہ خیالات کا اظہار، ایم پی اے پی پی محمد ناصر چیمہ نے ذوالفقار علی چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

 اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے یہ سب میاں نواز شریف کا کیا دھراہے کہ اس دور میں صرف کرپشن کو فروغ دیکر اقتدار حاصل کیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ، کرپشن جسموں میں اس طرح سراہیت کرچکی ہے کہ دنیا کا کوئی کام کسی بھی شعبے میں کرپشن کے بغیر نہیں ہوتا ،اسکی جڑیں سرکاری غیر سرکاری اداروں میں نیچے سے لیکر اوپرتک پھیل چکی ہیں ،پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر ذوالفقار علی چیمہ نے کہا کہ بانی جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دور سنہری دور تھا کرپشن کا نام ونشان تک نہ تھا، عوام کو روزگار میسرتھا ملکی معیشت بہتر تھی ،محمد ناصر چیمہ نے کہا کہ عمران خا ن واحد نڈر بے باک لیڈر ہے جس نے قومی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا بد قسمتی سے ملک لٹیروں کو مسلط کر دیا گیاجنہوں نے انتقامی سیاست کو پروان چڑھا کر جمہوریت کو ڈی ریل کیا اور ان پر جھوٹے مقدمات درج کر کے انہیں بھی جیل بھیج دیا پھرانکی عدم موجودگی میں الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کو چرا کر ایک بار پھر ملک کو لٹیروں کے حوالے کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں