غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں، ٹائونوں میں ڈینگی کی افزائش

غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں، ٹائونوں میں ڈینگی کی افزائش

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور ٹاؤنوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث ڈینگی کی افزائش بڑھ گئی جس کے باعث محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ پریشان ہوگئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور انسداد ڈینگی کی ٹیموں کی کارکردگی بھی متاثر ہونے لگی، صرف چار دیواری اور خوبصورت گیٹ لگا کر بغیر نقشہ اور بغیر منظوری کے ان ٹاؤن میں بڑی بڑی رہائش گاہیں بن گئی ہیں بڑی بڑی گھاس ٹاؤن کے اندر کھڑا گندا پانی ڈینگی کی افزائش کا باعث بننے لگا، ناکارہ سیوریج ’ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور دیگر سہولیات تک نہیں مگر شہریوں سے ماہانہ سروسز چارج کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے جارے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو پابند کریں کہ ٹاؤن میں ڈینگی سمیت مچھروں اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ضلعی انتظامیہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کے فعال اقدامات کر رہی ہے مگرغیر قانونی ٹاؤن مالکان نے ڈینگی کو تلف کرنے کے بجائے افزائش کا سبب بن رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں