وزیر آ باد :ڈکیتی کی وار داتوں کیخلاف تاجروں کا احتجاج

وزیر آ باد :ڈکیتی کی وار داتوں کیخلاف تاجروں کا احتجاج

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد میں چوروں اور ڈکیتوں نے ات مچا دی ،مسلسل چوری اور ڈکیتیوں سے تنگ موبائل ایسوسی ایشن کے تاجر وں نے سیالکوٹ روڈ بلاک کر دیا۔۔۔

پولیس تھانہ سٹی کے ہتک آمیز رویہ اور ڈکیتوں کو گرفتار نہ کرنے ، وارداتوں پر قابو پانے میں ناکامی پر احتجاج کیا گیا ۔ صدر موبائل ایسوسی ایشن وزیرآبادرضوان بٹ،جنرل سیکرٹری شبر عباس نے تنظیم تاجران کے سینئر نائب صدر اکبر بٹ، چیئرمین ایکشن کمیٹی ملک راشد و دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزموں کو پکڑ کر چھوڑ دیتی ہے اور شناخت پریڈ کے موقع پر بھی متاثرہ دکاندار یا تاجر کو نہیں بلایا جاتا پولیس کے رویہ پر تاجر سخت نالاں و پریشان ہیں اور سال بھر سے مسلسل ڈکیتوں کا تختہ مشق بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر میں لاکھوں روپے اور کروڑوں کے موبائل فون مختلف وارداتوں میں ڈکیتوں کا ترنوالہ بنے ، پولیس نے رسمی کارروائی اور اندراج مقدمہ کے علاوہ کوئی بھی خاطر خواہ کام نہ کیا ،گزشتہ شب بھی دو وارداتوں میں موبائل ایسوسی ایشن کے رکن دکانداروں کو لوٹ لیا گیا ،سی سی ٹی وی بھی پولیس کو دی گئیں لیکن کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔تاجروں کے احتجاج کی وجہ سے مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا رہا گھنٹہ بھر سیالکوٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے معطل رہا ۔ تاجر وں نے ڈی ایس پی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں