کٹلری ایسوسی ایشن کے الیکشن کے حوالے سے سر گرمیوں کا آغاز
وزیر آباد (نامہ نگار)کٹلری ایسوسی ایشن کے الیکشن 2024 کے حوالے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔الیکشن کے حوالے سے حبیب اللہ چودھری اور محمد نعیم کی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ممبران کی بڑی تعداد نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ وزیر آباد کے معروف صنعتکار چیئرمین فاؤنڈر گروپ حمزہ شکیل بھٹہ کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا جس میں ممبران کٹلری ایسوسی ایشن ، چیئر مین فائونڈر گروپ حمزہ شکیل بھٹہ ، چیئر مین کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم مہر ، لالہ محمد خلیل، عدنان جاوید سنڈل، نعمان احمد بھٹہ، میاں عثمان احمد، طلعت مرزا ،عارف وائیں والے ،حافظ سلیم ،ظفر بھٹہ ،حبیب اللہ چودھری، جمال احمد بھٹہ ،قاسم اعوان، عامر نصیر ، الیاس احمد خان ،ناصر طور ،راحت مغل ، ساجد منیر کھوکھر و دیگر نے شرکت کی۔ شکیل اعظم مہر اور حمزہ شکیل بھٹہ نے کہا کہ فائونڈر گروپ پہلے بھی فلاح و بہبود کے کام کرتا چلا آ ر ہاہے خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔