لالہ موسیٰ:چور لیبارٹری سے 11لاکھ کی نقدی لے گئے
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )ریلوے روڈ پر ٹیسٹ لیبارٹری میں چوری کی واردات، چور 11لاکھ کی نقدی لے اڑے ۔
، شاہین ڈائیگناسٹک لیبارٹری میں گزشتہ رات چور وں نے پہلے لیبارٹری کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ توڑا پھر لیبارٹری کے دونوں سیف کھول کر مجموعی طورپر 11لاکھ کی نقدی چوری کرلی، کمپیوٹرمیں موجودڈیٹابھی ڈیلیٹ کیااور ڈی وی آربھی چوری کرکے لے گئے ، چوروں نے کسی تالے کو توڑانہیں بلکہ چابی سے کھولا ، سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔