مون سون شجر کاری مہم 2024 کا آغاز کر دیا گیا
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )یارمددگار نے مون سون شجر کاری مہم 2024 کا آغاز کر دیا، گزشتہ روز ڈویژنل فاریسٹ آفیسر قاضی عبدالرحیم نے ۔
مقامی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے ساتھ مل کر پیپلز کالونی میں سمیر رضوان لیڈیز پارک اور مین روڈ پیپلز کالونی کی گرین بیلٹ میں پودے لگا کر افتتاح کیا ، اس موقع پر شاہد محمود بٹ فنانس سیکرٹری، میڈم نائلہ ریاض بٹ نائب صدر، فائق نسیم شاد انفارمیشن سیکرٹری، زکا اﷲ جنرل سیکرٹری، ریاض بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر طارق سلیمان بھی موجود تھے ، اس سلسلے میں گوجرانوالہ شہر میں میں محفوظ شجر کاری کے لئے پتوکی سے سایہ دار اور پھلدار صحت مندپودے منگوائے گئے ہیں ، یہ پودے اور چھوٹے درخت گوجرانوالہ کے اداروں کے ساتھ مل کر لگائے جائیں گے ۔ 400 پودے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ ٹال پلازہ پر بھیجوائے گئے جو شجر دوست انتظامیہ کے ساتھ مل کر روڈ کیساتھ لگائے جائیں گے ۔ پی ایچ اے کے جناح پارک 200 پودے گفٹ کئے گئے جو پی ایچ اے کے ساتھ مل کر پارک میں لگائے جائیں گے ۔ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کو جیل میں شجر کاری کے لئے 100 پودے گفٹ کئے گئے جو جیل انتظامیہ جیل کی اندرونی گرین بیلٹس پر خود لگائے گی ۔ اس کے علاوہ یارمددگار کے دوستوں کو بھی بیسیوں اچھی ورائٹیز کے پھلدار بڑے پودے بھی گفٹ کئے گئے ۔