چیمبر الیکشن، ایلمو نیم مینو فیکچرز نے امیدوار نا مزد کر دئیے

چیمبر الیکشن، ایلمو نیم مینو فیکچرز نے امیدوار نا مزد کر دئیے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر ) آل پا کستان ایلمو نیم یو ٹینسلز مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے چیمبر آف کا مرس کے الیکشن میں عثمان یوسف کو ایسوسی ایٹ اور۔

بلال طا ہر کو کا رپوریٹ کلاس کیلئے متفقہ طور پر امیدوار نا مزد کر دیا ، آل پا کستان ایلمو نیم یو ٹینسلز مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین اخلاق احمد بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںصدر شیخ عبدالرئوف ،نائب صدر حاجی عارف سلیم سمیت دیگر عہدیداران و ممبران حا جی طا ہر محمود ،صدیق بھٹی ،اویس ،سلیمان صدیقی ،عثمان یو سف ،بلال طاہر ،شیخ عرفان و یگر نے شرکت کی اور متفقہ طور پر چیمبر آف کا مرس کے الیکشن میں عثمان یوسف کو ایسوسی ایٹ اوربلال طا ہر کو کا رپوریٹ کلاس کیلئے امیدوار نا مزد کیا اس موقع پر چیئرمین اخلاق بٹ نے کہا کہ ون یو نٹی گروپ نے ہمیشہ عہدوں کی بجا ئے اصولوں کی سیاست کو فرو غ دیتے ہو ئے صنعتکار تاجر برادری کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے عملی اقدامات کئے ہیں ،کا روباری برادری ون یو نٹی کے ساتھ کھڑی ہے ، آل پا کستان ایلمو نیم یو ٹینسلز مینو فیکچرز ایسوسی ایشن ون یونٹی گروپ کی فتح میں اہم رول ادا کریگی تمام عہدیداران اور ممبرز بھرپور طریقے سے ون یونٹی گروپ کے نا مزد امیدواروں کی انتخا بی مہم میں حصہ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں