صدر گجرات چیمبر کی سی پی او گوجرانوالہ سے ملاقات
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سکندر اشفاق رضی نے۔
محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر ، حمزہ شہریار ایگزیکٹو ممبر اور محمد عثمان مظفر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ رانا ایاز سلیم سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ سے سی پی او آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گجرات چیمبر میں ون ونڈو سہولت سنٹر کا قیام کیا ہے جس میں پنجاب پولیس خدمت مرکز ، گیپکو ، ایف بی آر ، ایف ٹی او، پنجاب جاب پورٹل ، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ہیلپ ڈیسک فعال ہیں اس کے علاوہ ہم جلد ہی گجرات چیمبر کے ون ونڈو سہولت سنٹر میں ٹریفک لائسنس ٹیسٹ سنٹر کا قیام عمل میں لانے جا رہے ہیں جس میں ممبران گجرات چیمبر کو سائن ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے کہا کہ انہوں نے گوجرانوالہ میں خواتین کی سہولت کے لیے وومین انکلیو کا اقدام عمل میں لایا ہے اور یہ ان کا ویژن تھا۔اس وومین انکلیو میں صرف خواتین کو 5 سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی جن میں ڈرائیونگ سکول ، خدمت مرکز ، سائبر کرائم سنٹر ، محتسب اور سوشل ویلفیئر سنٹر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ بھی گجرات پولیس کے تعاون سے اس وومین انکلیو کا قیام گجرات میں کریں۔ صدر گجرات چیمبر نے آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کو وومین انکلیو کے قیام کے لیے خصوصی مبارکباد پیش کی۔