ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری ،شکایات پر احکامات جاری

 ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری ،شکایات پر احکامات جاری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پہلی کھلی کچہری کا انعقاد گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کے زیر صدارت ڈی سی دفتر میں ہوا، شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

کھلی کچہری کا انعقاد حکومتی پالیسی کا حصہ ہے اور سائلین کی بروقت داد رسی تمام سرکاری محکموں کے افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقد ہونے والی رواں ماہ کی دوسری کھلی کچہری میں مجموعی طور پر 23 درخواستیں موصول ہوئیں ،ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسر و نمائندوں کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے مختلف محکموں سے آئندہ کھلی کچہری کے اجلاس تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے اور متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ شکایات کا ازسرنو جائزہ لیں اور شکایت کنند گان سے رابطہ کریں تاکہ اُنہیں کھلی کچہری میں دائر درخواستوں پر عمل درآمد کی پیشرفت معلوم ہو سکے ۔اُنہوں نے محکموں پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی داد رسی حکومتی پالیسی ہے ، شکایات کے فوری ازالہ کے لیے تمام محکمے آپسی کوآرڈینیشن مربوط بنائیں اور سائلین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں