حافظ آباد:ہفتے میں 2دن بجلی کی بندش ،کاروبار متاثر
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر میں ہر ہفتہ میں بجلی کی دودن بندش معمول بن گئی۔ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود شہر میں اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا جس سے کاروبارتباہ ہونے شروع ہوگئے ۔
گیپکو کی جانب سے حافظ آباد شہر میں ہر بدھ اور ہفتہ کو بجلی کو بندرکھنا معمول بن چکا ہے ، صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف انہیں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے پریشان کررکھا ہے تو دوسری جانب ہر ہفتے میں دودن بجلی کو بند رکھ کر انکے کاروبارتباہ کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے گیپکو چیف سے مطالبہ کیا کہ حافظ آباد میں بجلی کی دودون بندش کا نوٹس لیکر اسے فوری طور پر ختم کرایا جائے ۔