ڈسکہ :فیکٹری میں کرین گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

ڈسکہ :فیکٹری میں کرین گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

منڈیکی گورائیہ،ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )سریا بنانے والی فیکٹری میں کرین گرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں موڑ کے قریب واقع سمال انڈسٹری میں سریا بنانے والی فیکٹری جہاں پر درجنوں مزدور کام کرتے ہیں وہاں پر کرین کے ذریعے لوہے کودوسرے جگہ پر منتقل کررہے تھے کہ کرین پروزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ گر گئی جس کے نتیجہ میں وہاں موجود شاہد اورسفیان سکنہ گوجرانوالہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا جس کوریسکیو1122نے طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پرا سکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں