انسداد ڈینگی ، بو گس سرگرمی پر کا رروائی ہو گی :صفدرورک

انسداد ڈینگی ، بو گس سرگرمی پر کا رروائی ہو گی :صفدرورک

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی 100 فیصد سرویلنس یقینی بنائی جائے ۔۔۔

 سرکاری و نجی مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بارش کے موسم میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، محکمہ صحت و الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں، بوگس سرگرمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا،ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز،سی ای او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق و دیگر افسر اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے ، افسر اپنے اپنے دفاتر، سرکاری عمارات کو صاف رکھیں، سرکاری گھروں، عمارات کی خصوصی سرویلنس کی جائے ، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں