گجرات شہرکے سیوریج پر سمجھوتہ نہیں ہوگا :شافع حسین

 گجرات شہرکے سیوریج پر سمجھوتہ نہیں ہوگا :شافع حسین

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری، صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھری شافع حسین نے کہاکہ گجرات شہرکاسیوریج سسٹم اورشہری مسائل کابلاتفریق وامتیاز حل میری ترجیح جس پرکوئی کمپرومائزنہیں کیاجائیگا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مون سون کی بارشوں کے بعد حلقہ بھرمیں معیاری اوردیرپا ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرائیں گے ۔ شافع حسین نے کہاکہ گزشتہ سالو ں کی نسبت امسال گجرات سمیت پنجاب بھرمیں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں جس سے کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ، گجرات شہرمیں نکاسی آب کے مسائل گزشتہ حکومتوں کی طرف سے ہمیں تحفے میں ملے ہیں ،وعدہ کرتاہوں کہ سیوریج مسائل سمیت تمام مسائل کاحل کرتے ہوئے عوامی مشکلات کاازالہ کریں گے ، انہوں نے کہاکہ شہرمیں بین الاقوامی معیارکے مطابق جدید سیوریج سسٹم کی تعمیرکیلئے ابتدائی پیپرورک مکمل ہوچکاہے جلد فنڈز کابھی اجراہوگا،سابق ادوارمیں سیوریج سسٹم کے نام پرشہریو ں کوگمراہ کیاگیا مگراب ایسا نہیں ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں