کامونکے:جگہ جگہ غلاظت،سروس روڈز پر گندا پانی جمع

کامونکے:جگہ جگہ  غلاظت،سروس  روڈز پر  گندا  پانی  جمع

کامونکے (تحصیل رپورٹر )صفائی کے ناقص انتظامات سے شہر میں جگہ جگہ گندگی، رہی سہی کسر بارشوں کے جمع پانی نے نکال دی، بتایا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث شہر میں جابجا غلاظت کے ڈھیر لگ گئے اور سروس روڈپر بارشوں کا پانی کئی کئی روز کھڑا رہنا معمول بن گیا ۔۔۔

 جس سے شہری مجبور ہو کر جی ٹی روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر مجبور ہیں جس ے آئے روز حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ،پاک ٹاؤں مسجد اللہ اکبر کے گردو نواح کا علاقہ فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکا ہے ، شریف پورہ سٹیڈیم کا گٹر بند ہونے کی بنا پر پرانا تولیکی روڈ کے لوگ محسور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ ٹبہ محمد نگر کی سیوریج لائن بند رہنا معمول بن چکا ہے اور بارش کے بعد اس علاقہ میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے اس علاقہ کے رہائشیوں کیلئے مشکلات ہیں،کسوکی روڈ پر نالوں کا پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے ،جس کے باعث مکینوں اور نمازیوں کو اذیت سے گزرنا پڑتا ہے ، میونسپل کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرانا تولیکی روڈ کے سیوریج کی بحالی کیلئے جدید مشنری سے کام ہورہا ہے جبکہ محلہ محمد نگر ٹبہ کے سیوریج کی بحالی پر بھی کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں