سیالکوٹ:جشن آ زادی منانے کیلئے تیاریاں مکمل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )جشن آزادی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ضلع بھر میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔۔۔
رواں سال جشن آزادی کے روز\'\' پلانٹ فار پاکستان \'\'کے عنوان سے شجر کاری کی بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 14اگست کا آغاز ضلع بھر میں مساجد میں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوگا، صبح 7بجکر 59منٹ پر قلعہ سیالکوٹ پر پرچم کشائی سے ہوگا جہاں پولیس ، سول ڈیفنس کے افسر و جوان سلامی دیں گے ۔