سمبڑیال:ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتیں
سمبڑیال (نامہ نگار)ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم ہو گئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ فضل پورہ اٹک پمپ کے قریب سے 2 نامعلوم ڈاکوئوں نے سلیمان سے موبائل فون چھین لیا ، الیوالی پر 3 ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر شہریار اور معاذ سے رقم اور موبائل فون چھین لئے ۔تھانہ سمبڑیال کے موضع دھامیاں میں نامعلوم چور محمد شاکر کا موبائل فون اور فردوس پورہ سے آصف کے بھٹے سے چور پیٹرانجن لیکر فرار ہو گئے ۔