سیالکوٹ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین

سیالکوٹ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا ہے۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کیطرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں چاول باسمتی کی فی کلو گرام قیمت 218روپے کلو مقرر کی گئی ہے ، بیسن 300روپے کلو، دال چنا موٹی 330روپے کلو، دال چنا باریک290روپے کلو، دال مسور موٹی270 روپے ، دال ماش دھلی ہوئی 535روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی 315روپے کلو، چنے کالے باریک290روپے کلو، چنے کالے موٹے 320 روپے کلو،چنے سفید میڈیم 285روپے کلو، دودھ 170روپے کلو، دہی180روپے کلو، گوشت چھوٹا1800روپے کلو، بڑا گوشت 900روپے کلو، روٹی100گرام 14روپے مقرر کی گئی ہے ، 20کلو گرام آٹے کے تھیلے ، چینی، گھی کی قیمت حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہوگی، پھلوں، سبزیوں، انڈے ، چکن کی قیمت مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر طے کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں