گجرات:ڈپٹی کمشنر کا ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ ،نکاسی آب کا جائزہ

گجرات:ڈپٹی کمشنر کا ڈسپوزل  سٹیشنز کا دورہ ،نکاسی آب کا جائزہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک، جی ٹی ایس چوک، فوارہ چوک، پرنس چوک، مچھلی چوک، سروس موڑ اور دیگر علاقوں میں ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پانی کے نکاس کے عمل، ڈسپوزل سٹیشنز کی کارکردگی اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کا عمل مسلسل جاری ہے اور اس کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد شہر سے پانی کا نکاس مکمل کر لیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں