عوام ملکر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں :جماعت اسلامی
گوجرانولہ (نیوز رپورٹر )امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن6 ستمبر بروز جمعہ گوجرانوالہ آئیں گے۔
جماعت اسلامی ضلعی ورکرز کنونشن بسلسلہ رابط عوام مہم میں امیر العظیم جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان، جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی بھی شرکت کریں گے ،6 ستمبر بروز جمعہ مقامی میرج ہال مرکز اسلامی ضلع گوجرانوالہ میں منعقد ہو گا ، اس دوران ڈور ٹو ڈور رابط عوام مہم میں 6 مقامات پر ممبرسازی کیمپس لگائیں جائیں گے ، گوجرانوالہ کے لاکھوں لوگوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے ذمہ دار وں کے اجلا س اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مظہراقبال رندھاوانے کہا کہ عوام ملکر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں اس ظالمانہ اور فرسودہ نظام سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،ڈور ٹو ڈور رابط عوام مہم کیلئے ہر فرد تک ہر گھر تک، ہر دکان تک ہر دفتر تک ہم آ رہے ہیں ،موجودہ نظام مجموعی طور پر ظلم و ناانصافی پر مشتمل ہے ، ممبر شپ مہم کے دوران یوتھ کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے گا، خواتین ممبرز بنائیں گے ۔