سیالکوٹ :درجنوں پختہ و عارضی تجاوزات گرا دی گئیں

سیالکوٹ :درجنوں پختہ  و عارضی تجاوزات گرا دی گئیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کا ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اقبال سنگھیڑا کی زیر نگرانی اگوکی پر۔۔۔

 درجنوں پختہ و عارضی تجاوزات گرا دی گئیں۔روڈز پر قائم غیر قانونی کیبن شاپس، دیو ہیکل سائن بورڈز کو ایکسیویٹرز سے گرا دیا گیا۔حکومت پنجاب کا تجاوزات کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرننس پالیسی ہے ۔ اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا نے کہا کہ حد پر تجاوز کرنے والے کا سامان بحق سرکار ضبط ہوگا، تجاوزات مسمار کی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں