متحرک کارکنوں کو اہم عہدوں پر لائینگے :پیپلز پارٹی

متحرک کارکنوں کو اہم عہدوں پر لائینگے :پیپلز پارٹی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو دوبارہ پارٹی پرمسلط نہیں ہونے دینگے ، کارکن جاگ رہے ہیں، پیپلز پارٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے ۔۔۔

 ایسے لوگ اپنے منفی مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ، کارکن ان کی اصلیت کو جانتے ہیں ،تنظیم سازی میں پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے ،متحرک اور فعال کارکنوں کو اہم عہدوں پر لائینگے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز سیکرٹریٹ شیخوپورہ روڑ پر سٹی کے رہنماؤں باؤ محمد ایوب ، جبار منج، طارق مغل، شاہد اقبال ڈھلوں ، محمد رضوان کے ہمراہ پارٹی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی میں پارٹی کے متحرک اور فعال عہدیداروں کی جگہ پسند نہ پسند کے مطابق ذاتی ملازموں غیر فعال اور غیر متعلقہ لوگوں کو اہم عہدوں پر لانا چاہتے ہیں جنھیں کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جاہے گا، پیپلز پارٹی ضلع و سٹی گوجرانوالا کے عہدیداران بہت جلد پیپلز پنجاب کی قیادت صدر راجہ پرویز اشرف جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر اصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انھیں اصل حقائق سے آگاہ کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں