پنڈی بھٹیاں:قاتلانہ حملے میں مقامی صحافی زخمی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)مقامی صحافی رائے عابد حسین کھرل اور ان کے بیٹے پر گزشتہ شب10افراد نے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کردیا۔۔۔
جس سے وہ زخمی ہوگئے ،حملہ آوروں نے رات کی تاریکی میں اچانک رائے عابد اور ان کے بیٹے پر تشدد شروع کردیا ، ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی ایک گولی صحافی کے کندھے کو چھوتی گزر گئی ، اہل محلہ کے اکٹھے ہونے پر حملہ آور فرار ہو گئے ۔تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزموں کو گرفتار نہ کرسکی ۔