کھلی کچہری عوامی مسائل حل کرنیکا مؤثر پلیٹ فارم:کمشنر

کھلی کچہری عوامی مسائل حل کرنیکا مؤثر پلیٹ فارم:کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )شہریوں کے مسائل ترجیحاً حل کئے جائیں، ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد ایک چھت تلے عوامی مسائل فوری حل کرنیکا مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے جس سے حکومتی سروسز کی فراہمی کو سہل بناکر گورننس میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔

حکومت پنجاب کے احکامات پر گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں باقاعدگی سے کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا،کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین وٹو، اسسٹنٹ کمشنرز سٹی اقراء مبین، صدر عثمان سکندر، ہیڈکوارٹرز زوہا باسط کے علاوہ محکمہ ہیلتھ، محکمہ سکول ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر و نمائندے شریک تھے ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسروں و نمائندوں کو احکامات جاری کیے ۔انہوں نے مختلف محکموں سے آئندہ کھلی کچہری کے اجلاس تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے اور متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ شکایات کا ازسرنو جائزہ لیں اور شکایت کنند گان سے رابطہ کریں تاکہ اُنہیں کھلی کچہری میں دائر درخواستوں پر عمل درآمد کی پیشرفت معلوم ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں