ڈرون کے ذریعے فیکٹریوں کا معائنہ ،آ لودگی پر 2 سیل

ڈرون کے ذریعے فیکٹریوں  کا معائنہ ،آ لودگی پر 2 سیل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)7ستمبر عالمی یوم کلین ائیر بلیو سکائی ڈے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ نے سینئر وزیر ماحولیات پنجاب اورڈائریکٹر جنرل ماحولیات کی ہدایت پر۔۔۔

 پنجاب کی پہلی ڈرون انسپکشن ٹیم ترتیب دی جس کی پہلی کارروائی جناح روڈ گوجرانوالہ میں عمل میں لائی گئی۔ دوران انسپکشن ڈرون کے ذریعے2 فیکٹریوں کو دھواں چھوڑتے پایاگیا جس پر دونوں فیکٹریوں کی بھٹیوں کو کرین کے ذریعے گرا دیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں