ون یونٹی گروپ کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیگا:مقررین
وزیرآباد(نا مہ نگار)کٹلری ایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلہ میں فاؤنڈر گروپ کٹلری ایسوسی ایشن کے چیئرمین مہر شکیل اعظم،چیئرمین فاؤنڈر گروپ حمزہ شکیل بھٹہ،سرپرست اعلیٰ لالہ محمد خلیل کی طرف سے گوجرانوالہ چیمبر کے ون یونٹی گروپ ۔۔۔
کٹلری ایسوسی ایشن کے ممبران کے اعزاز اور گوجرانوالہ چیمبر کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں مقامی میرج ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے ون یونٹی گروپ اور کٹلری ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر گروپ مدعو تھے ،مہمان خصوصی بزنس کمیونٹی کے لیڈر ریاض الدین شیخ،گوجرانوالہ چیمبر رانا شہزادحفیظ،چیئرمین ون یونٹی گروپ اخلاق بٹ،چیئرمین جی سی سی آئی صدر شیخ فیصل ایوب،معروف صنعتکار الیاس خان ،فارمر چیئر مین شعیب بٹ،شیخ نسیم،کرنٹ چیئر مین چیمبر فیصل،عمر اشرف،خوا جہ ضرار کلیم،فارمر چیئرمین عمر مغل،کمنگ چیئرمین اظہر اسلم،احمد اکرام لون چیئرمین جی بی سی،ملک ظہیر الحق،نواز احمد باجوہ ودیگر بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ ون یونٹی گروپ تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے ،تاجروں کے دلوں کی دھڑکن ہے ، الیکشن میں ون یونٹی گروپ کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیگا۔ مہر شکیل اعظم، حمزہ شکیل بھٹہ ،لالہ محمد خلیل نے کہا کہ ہم ون یونٹی گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں ، مخالفین کو شکست ہوگی ۔