صنعتی ترقی :گوجرانوالہ بزنس سینٹر ، لاہور چیمبر میں معاہدہ

صنعتی ترقی :گوجرانوالہ بزنس سینٹر ، لاہور چیمبر میں معاہدہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کی صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور لاہور چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے چیئرمین احمد اکرام لون نے دستخط کئے ۔

اس سلسلے میں گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا، وفد میں خالد منہاس، فصیح الرحمن، شارق کلیم، صادق صابر، خواجہ فائق اور انس فاروقی شامل تھے ۔صدر لاہور چیمبر کاشف انور کا کہنا تھا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے گوجرانوالہ بزنس سنٹر کی خدمات قابل تحسین ہیں،گوجرانوالہ پاکستان کا بڑا صنعتی شہر ہے جو ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، لاہور چیمبر جی بی سی کے ساتھ ملکر گوجرانوالہ کے صنعتی شعبے کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کرے گا، اس مفاہمتی یادداشت کے تحت لاہور چیمبر جی بی سی کو اپنے وسیع کاروباری نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرے گا۔، معلومات کے تبادلے کو فروغ دے گا اور سٹریٹیجک رہنمائی کرے گا ۔چیئرمین جی بی سی احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر کا شمار ایشیا کے بڑے چیمبرز میں ہوتا ہے ،مفاہمتی یادداشت ایک سٹریٹیجک شراکت داری کا آغاز ہے جو گوجرانوالہ کے صنعتی شعبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی مجموعی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں