ریلوے پھاٹکوں کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں کا قبضہ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ریلوے پھاٹکوں کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں نے قبضہ جما لیا جس کے باعث پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ ختم ہو گیا ، جیب کترے بھی اس جگہوں پر شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے ۔
ٹرین کی آمدورفت کے وقت پھاٹک بند کر د ئیے جاتے ہیں ،پھاٹکوں کے ساتھ پیدل چلنے والوں کے راستے بنائے گئے گئے ہیں جو اس جگہ سے پیدل گزر کر پھاٹک کراس کرتے ہیں ،ان پھاٹکوں کے ساتھ چرخیاں لگی ہوئی ہیں جس سے لوگ بڑی مشکل سے گزرتے ہیں جبکہ پھاٹک کے ساتھ تجاوزات بھی قائم ہو چکی ہیں ۔ریڑھی بانوں نے پھاٹک کے ساتھ قبضہ جما رکھا ہے جس کے وجہ سے پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ ختم ہو کر رہ گیا۔پھاٹک بند ہونے پر مرد وخواتین کا گزرنا محال ہو جاتا ہے جس کا جیب کترے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پھاٹک کے قریب دکانداروں نے دکانوں سے باہر سڑک پر تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے پھاٹک بند ہونے پر گیٹ کے ساتھ پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ کھلا ہو نا چاہیے ، پھاٹک کے اطراف میں تجاوزات کو بھی ختم کرایا جائے ۔