ورلڈ فزیو تھراپی ڈے کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد

ورلڈ فزیو تھراپی ڈے کے موقع پر  آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ کے شعبہ فزیو تھراپی کے زیر اہتمام ورلڈ فزیو تھراپی ڈے کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، سٹاف اور نرسز نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ کے شعبہ فزیو تھراپی کے زیر اہتمام ورلڈ فزیو تھراپی ڈے کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، سٹاف اور نرسز نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر زاہد یوسف اور ہیڈ شعبہ فزیو تھراپی ڈاکٹر اختر ہنجرا کا کہنا تھا کہ فزیکل تھراپی کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں یہ شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے کہ فزیکل تھراپی سے لوگوں کی صحت اور چلنے پھرنے میں کیسے بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ فزیوتھراپی ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف، سوزش، چوٹ اور آپریشن کے بعد اعضا کی بحالی کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ گردن، کندھوں ، کمر او رجوڑوں میں درد کے علاج کے لیے بھی فزیوتھراپی کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں