صفائی کمپنیوں کو ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں

صفائی  کمپنیوں  کو  ٹھیکے  پر  دینے  کی  تیاریاں

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو گھر کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی کیلئے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے ۔۔۔

جس سے رورل اور اربن ایریاز میں یکساں سسٹم بنا دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ویسٹ کو کلیکٹ کر کے ڈمپنگ سائٹ تک پہنچایا جائے گا اس سے موبلائزیشن کا وقت بھی کم ہو جائے گا ۔یہ بات وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 16ستمبر کو آئوٹ سورس کے عمل کا آغاز کر رہی ہیں ،گوجرانوالہ ڈوثرن کی تمام کے تمام ریسورسز مکمل کئے جائیں اس کے علاوہ سٹی ایریا میں میونسپل کمیٹیز میں بھی ہیومن ریسورسز میں بھی اسی ماڈل کے مطابق کام ہو گا،انہوں نے کہا کہ فیس اور ویسٹ کلیکشن کو کامیاب بنانے کیلئے مربوط مانیٹرنگ سسٹم وضع کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں