فضائی آلود گی کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل،نوٹسز کا اجرا

فضائی آلود گی کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل،نوٹسز کا اجرا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریاں ،بھٹیاں ،اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،رکشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں ، گوجرانوالہ شہر اور تحصیل کی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔۔۔

فیکٹریوں کو نوٹسز بھجوا دئیے گئے ،سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے جد ید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ، ڈورنزکی مدد سے دھواں چھوڑنے والی 2 فیکٹریوں کی بھٹیوں کو مسمار کر دیا گیا ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی دائر یکٹر ماحولیات عثمان اظہر کا مزید کہنا ہے کہ سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات سرگرم ہے ،سب سے پہلے سموگ رولز 2023کے تحت نوٹسز بھجوائے جائیں گے اگر اس کے باجود عملدر آمد نہ ہوا تو جس جگہ سے زہریلا دھواں نکل رہا ہو گا تو اس فیکٹری ،فرنس اور بھٹے کو سیل کر دیا جائے گا اور مالک کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ سے زہریلا دھواں نکلنے کی شکایات موصول ہوتی ہے ڈورن کی مدد سے نشاندہی کی جاتی ہے ، زہر یلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 4ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24 گھنٹے کارروائیاں کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں