اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد نے انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کر دیا

اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد نے  انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کر دیا

وزیرآباد(نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وزیرآباد میں انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کر دیا۔۔۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو قطرے پلائے اور انگلیوں پر نشان لگایا،رب نواز چدھڑ نے پولیو ٹیموں کے انچارج کو ہدایت کی کہ کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے پولیو ٹیمیں ڈور ٹو دور جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور بچوں کی انگلیوں پر نشان کا خاص خیال رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں