ہسپتالوں میں میڈیکل ریپ کے داخلہ پر پابندی کی ہدایت

ہسپتالوں میں میڈیکل ریپ کے داخلہ پر پابندی کی ہدایت

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں والنٹیئرز اور میڈیکل ریپ کے داخلہ پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رحمن سلیمان کو ہدایت، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تحصیل ہسپتال میں میڈیکل ریپ اور والنٹیئر زعملے کا مکمل راج ہے ، لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے والے ڈاکٹر اور ڈسپنسر حضرات خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ ان کی سیٹوں پر نان کوالیفائیڈ پرائیویٹ افراد مریضوں کو ادویات لکھ کر دے رہے ہوتے ہیں جن کی رہنمائی میٹرک فیل میڈیکل ریپ کر تے ہیں یہ والنٹیئر اور میڈیکل ریپ کا گٹھ جوڑ بے روزگار مٹر گشت کرنے والے نوجوانوں کو چند مہینوں میں ہی ککھ پتی سے لکھ پتی بنا دیتا ہے جس کی درجنوں مثالیں موجود ہیں جبکہ غیر معیاری، ان رجسٹرڈ اور مہنگی ہربل ادویات کھانے سے مریض صحت یاب ہونے کے بجائے ہیپاٹائیٹس اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کے اقدامات کو سراہتے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں