دیہات میں گلیوں ، نالیوں کی صفائی کی جا رہی :کمشنر

دیہات میں گلیوں ، نالیوں کی صفائی کی جا رہی :کمشنر

منڈی بہائوالدین ، پھالیہ ، ملکوال، گوجرانوالہ(نامہ نگار، سٹی رپورٹر، سٹاف رپورٹر ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ضلع منڈی بہائوالدین کا تفصیلی دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ریٹائرڈ لیفٹیننٹ محمد احمد ظہیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال ، اسسٹنٹ کمشنرملکوال محمد ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب مہم شہری اور دیہی لوگوں کیلئے انقلابی اقدام ہے ، جس کے تحت دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، پروگرام سے روزانہ کی بنیاد پر دیہات سے گلیوں اور نالیوں کی صفائی اور سینی ٹیشن کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ کمشنر نے ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو پھالیہ اور ٹی ایچ کیو ملکوال کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، مددگار کائونٹر، شعبہ امراض چشم،لیبارٹری،ایکسرے روم،او پی ڈی، زنانہ مردانہ وارڈ،ڈینٹل روم،ڈیٹا انٹری، فارمیسی، صفائی ستھرائی سمیت سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ نے رسول یونیورسٹی اور چیلیانوالہ میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں جن میں کالج، سکول، روڈز، سیوریج اور گلیوں سمیت دیگر پبلک ہیلتھ کی سکیموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں