گجرات:محنت کش کو حبس بے جا میں رکھنے پر2 بااثر افرادگرفتار

گجرات:محنت کش کو حبس بے جا  میں رکھنے پر2 بااثر افرادگرفتار

گجرات (نامہ نگا ر )تھانہ ککرالی کے علاقہ میں محنت کش کو حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ،بااثر زمینداروں کو فوری گرفتار کرلیا گیا ۔

موضع جاگل کے رہائشی محبوب بشیر کو بااثر زمینداروں نے حبس بے جا میں رکھا ہواتھا۔ بااثر زمینداروں کے خلاف ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے محبوب کو بااثر زمینداروں سے بازیاب کرایا۔گرفتار ملزموں میں مبشر حسین اور قدرت اﷲ سکنہ دلاور پور شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں