گجرات چیمبر میں پاسپورٹ ڈیسک جلد قائم ہوگا :سکندر رضی
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چوبیسواں ایگزیکٹو باڈی اجلاس سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔
ممبران کے فوت ہونے والے رشتے داروں کیلئے دعائے مغفرت اورکشمیر، فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے دعائے خیر اور پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں سابق کارروائی اور آمدن اور اخراجات کی توثیق لی گئی اور نئی ممبرشپ کی منظوری لی گئی۔ سکندر اشفاق رضی نے الوداعی خطاب میں کہا کہ ممبران نے بھرپور وقت دیا،ہم نے جو بھی پراجیکٹ مکمل کئے ان کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے جیسے ون ونڈو سہولت سنٹر، ڈرائیو نگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر اور دیگر پراجیکٹ جلد ہی چیمبر میں اے ٹی ایم مشین بھی لگ جائے گی، نادار کا ہیلپ ڈیسک اپروو ہو گیا ہے اور پاسپورٹ کا بھی جلد ہو جائے گا۔ سینئر نائب صدر اسد بھٹی نے کہا کہ سب نے ساتھ دیا،ہم نے کوشش کی کہ بہترین کارکردگی دکھائیں، اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ کوشش کی کہ ادارے کی نیک نامی کے لیے کام کریں۔ نائب صدر معصوم قمر ،حاجی زاہد ایگزیکٹو ممبر ،روبینہ ساجد ،عدیل الرحمن چودھری ،حاجی اشرف ، حمزہ شہریار ، حاجی اعظم ، شکیل قریشی ، افضال تارڑ ،چودھری علی حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔